Kashmir Rays
19 جون - 2025
E-PAPER
  • صفحہ اول
  • مقامی
  • برصغیر
  • اداریہ
  • کالم
  • ادب نامہ
    • غزلیات
    • افسانے
    • نظم
  • کاروباری دنیا
  • کھیل
  • صحت
  • ENGLISH
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • مقامی
  • برصغیر
  • اداریہ
  • کالم
  • ادب نامہ
    • غزلیات
    • افسانے
    • نظم
  • کاروباری دنیا
  • کھیل
  • صحت
  • ENGLISH
No Result
View All Result
Kashmir Rays
No Result
View All Result
Home حالیہ پوسٹ

ہمیں جموں و کشمیر میں قبرستان والا امن نہیں چاہیے: محبوبہ مفتی

News Desk by News Desk
فروری 1, 2021
0
این آئی اے کو کشمیریوں کے بعد اب کسان یونینوں کے خلاف استعمال کیا جا رہا ہے: محبوبہ مفتی
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter
Post Views: 336

راجوری، یکم فروری :پی ڈی پی صدر و سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا کہ جموں و کشمیر کے لوگوں کو قبرستان والا امن نہیں چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ ملک کی تمام ایجنسیاں لوگوں کے پیچھے لگا دی گئی ہیں اور جو کوئی بات کرتا ہے اس کو گرفتار کیا جاتا ہے اور ڈرایا و دھمکایا جاتا ہے۔
محبوبہ مفتی نے یہ باتیں پیر کے روز یہاں پارٹی کے ایک روزہ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔
انہوں نے کہا: ‘جموں و کشمیر میں بڑے عجیب قسم کے حالات بنے ہوئے ہیں۔ حکومت کا دعویٰ ہے کہ جب سے ہم نے یہاں دفعہ 370 ہٹایا یہاں امن قائم ہوا ہے۔ امن قبرستان میں بھی ہوتا ہے۔ ہمیں وہ والا امن نہیں چاہیے’۔
انہوں نے کہا: ‘آپ (مودی حکومت) کے ملک میں جتنی بھی ایجنسیاں ہیں ان کو آپ نے لوگوں کے پیچھے لگا دیا ہے۔ کوئی بات کرتا ہے تو اس کو پکڑا جاتا ہے۔ اس کو ڈرایا دھمکایا جاتا ہے۔ یہ تو نہیں چلے گا’۔
محبوبہ مفتی نے کہا کہ جموں و کشمیر میں ترقی کے لئے امن ضروری ہے اور امن کے قیام کے لئے بات چیت کا ہونا ضروری ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا: ‘واجپائی کے وقت میں نہ صرف پاکستان بلکہ جموں و کشمیر کے لوگوں سے بھی بات چیت ہوئی تھی۔ سرحدوں پر جنگ بندی ہوئی تھی۔ حریت والوں سے بات چیت ہوئی تھی۔ لیکن آج جب ہم دیکھتے ہیں تو ماحول بہت زیادہ بگڑا ہوا ہے’۔
محبوبہ مفتی نے موجودہ مرکزی حکومت پر ملک میں تباہی مچانے کا الزام لگاتے ہوئے کہا: ‘آپ نے تو تباہی مچا دی ہے۔ آئین کی دھجیاں اڑا دی ہیں’۔
ان کا مزید کہنا تھا: ‘پارلیمنٹ میں ایسے قوانین منظور کئے جاتے ہیں جو ہمارے آئین کے خلاف ہیں۔ جو کوئی بھی باہر سے آئے گا اس کو جگہ دیں گے لیکن اگر مسلمان ہے تو جگہ نہیں ہے۔ یہ تو ہمارے سیکولر آئین کے خلاف ہے’۔

Previous Post

کشمیریوں کی پاکستانی بیویوں کا پھر احتجاج، سفری دستاویزات کی فراہمی کا مطالبہ

Next Post

‘اے واک آوٹ آف اینزائٹی ‘ نوجوان قلمکار مصیب الطاف کی تصنیف

News Desk

News Desk

Next Post
‘اے واک آوٹ آف اینزائٹی ‘ نوجوان قلمکار مصیب الطاف کی تصنیف

'اے واک آوٹ آف اینزائٹی ' نوجوان قلمکار مصیب الطاف کی تصنیف

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • صفحہ اول
  • مقامی
  • برصغیر
  • اداریہ
  • کالم
  • ادب نامہ
  • کاروباری دنیا
  • کھیل
  • صحت
  • ENGLISH

© 2023 کشمیر ریز

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • مقامی
  • برصغیر
  • اداریہ
  • کالم
  • ادب نامہ
    • غزلیات
    • افسانے
    • نظم
  • کاروباری دنیا
  • کھیل
  • صحت
  • ENGLISH

© 2023 کشمیر ریز