Kashmir Rays
19 جون - 2025
E-PAPER
  • صفحہ اول
  • مقامی
  • برصغیر
  • اداریہ
  • کالم
  • ادب نامہ
    • غزلیات
    • افسانے
    • نظم
  • کاروباری دنیا
  • کھیل
  • صحت
  • ENGLISH
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • مقامی
  • برصغیر
  • اداریہ
  • کالم
  • ادب نامہ
    • غزلیات
    • افسانے
    • نظم
  • کاروباری دنیا
  • کھیل
  • صحت
  • ENGLISH
No Result
View All Result
Kashmir Rays
No Result
View All Result
Home مقامی

ہمارے بیٹے کا قتل ہوا ہے: دلی میں اپنے ہی کمرے میں مردہ پائے جانے والے کشمیری نوجوان کے اہلخانہ کا الزام

News Desk by News Desk
مارچ 4, 2021
0
ہمارے بیٹے کا قتل ہوا ہے: دلی میں اپنے ہی کمرے میں مردہ پائے جانے والے کشمیری نوجوان کے اہلخانہ کا الزام

Kashmiri youth found dead in Delhi, family alleges murder Pic KNO

0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter
Post Views: 257

سری نگر، 4 مارچ : دلی میں دو روز قبل اپنے ہی کمرے میں مردہ پائے جانے والے سری نگر کے باغات علاقے سے تعلق رکھنے والے نوجوان کے اہلخانہ کا الزام ہے کہ ان کے بیٹے کا قتل ہوا ہے۔ انہوں نے دلی پولیس اس سلسلے میں تحقیقات کرنے کی اپیل کی ہے۔
بتادیں کہ باغات سری نگر سے تعلق رکھنے والے 28 سالہ عاقب رشید بٹ ولد عبدالرشید بٹ کو دلی میں اپنے کمرے میں 2 مارچ کی شام مردہ پایا گیا تھا۔
اہلخانہ کا کہنا ہے کہ عاقب دلی میں دیگر تین ساتھیوں جن میں سے دو کشمیری ہیں، کے ساتھ ایک کمرے میں رہائش پذیر تھا۔
متوفی کے ایک رشتہ دار نے میڈیا کو بتایا: ’میں خود دلی میں ہی رہائش پذیر ہوں یہ واقعہ جنگ پور علاقے میں پیش آیا‘۔
انہوں نے کہا کہ مجھے متوفی کے ایک دوست نے رات کے ساڑھے دس بجے فون پر یہ اطلاع دی اور جب میں جائے موقع پر پہنچا تو اس کی موت واقع ہوئی تھی۔
متوفی نوجوان کے والد عبدالرشید بٹ کا کہنا ہے کہ میرے بیٹے کا قتل ہوا ہے اور اس میں تحقیقات ہونی چاہئے۔
انہوں نے کہا: ‘میں نے محنت کرکے اور بینک سے قرضہ لے کر غریبی میں اپنے بیٹے کو پڑھایا تھا لیکن اب کوئی باپ اپنے بیٹے کو باہر پڑھنے کے لئے نہیں بھیجے گا‘۔
انہوں نے دلی پولیس سے اس کیس میں تحقیقات کرنے کا مطالبہ کیا تاکہ سچائی کو سامنے لایا جاسکے اور ملوثین کو سزا دی جاسکے۔
یو این آئی

Previous Post

کشمیر: باغ گل لالہ کو سجانے سنوارنے کا کام شد ومد سے جاری

Next Post

کانگریس کا جموں میں ایندھن کی مہنگائی کے خلاف احتجاجوں کا سلسلہ جاری

News Desk

News Desk

Next Post
کانگریس کا جموں میں ایندھن کی مہنگائی کے خلاف احتجاجوں کا سلسلہ جاری

کانگریس کا جموں میں ایندھن کی مہنگائی کے خلاف احتجاجوں کا سلسلہ جاری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • صفحہ اول
  • مقامی
  • برصغیر
  • اداریہ
  • کالم
  • ادب نامہ
  • کاروباری دنیا
  • کھیل
  • صحت
  • ENGLISH

© 2023 کشمیر ریز

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • مقامی
  • برصغیر
  • اداریہ
  • کالم
  • ادب نامہ
    • غزلیات
    • افسانے
    • نظم
  • کاروباری دنیا
  • کھیل
  • صحت
  • ENGLISH

© 2023 کشمیر ریز