Kashmir Rays
25 جون - 2025
E-PAPER
  • صفحہ اول
  • مقامی
  • برصغیر
  • اداریہ
  • کالم
  • ادب نامہ
    • غزلیات
    • افسانے
    • نظم
  • کاروباری دنیا
  • کھیل
  • صحت
  • ENGLISH
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • مقامی
  • برصغیر
  • اداریہ
  • کالم
  • ادب نامہ
    • غزلیات
    • افسانے
    • نظم
  • کاروباری دنیا
  • کھیل
  • صحت
  • ENGLISH
No Result
View All Result
Kashmir Rays
No Result
View All Result
Home صفحہ اول

گلمرگ میں عدالت کی ہدایت پر غیرقانونی تعمیرات منہدم کی گئیں

News Desk by News Desk
نومبر 16, 2020
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter
Post Views: 318

سیاحتی مقام گلمرگ میں عدالت کی ہدایت پر حکام نے غیر قانونی تعمیرات کو منہدم کر دیا۔ ساتھ ہی یہاں غیرقانونی طور پر قبضہ کئےگئے سرکاری اراضی کو بھی بازیاب کرنے پہل شروع کردی گئی ہے۔ گلمرگ میں عدالت کے احکامات کی خلاف ورزی کی پاداش میں ہوٹل ہل ٹاپ کی جانب سے کی گئیں تعمیرات کو منہدم کیا گیا۔یہ کاروائی ایس ڈی ایم گلمرگ شبیرالحسن کی نگرانی میں انجام دی گئی۔ ان کےہمراہ ایکزیکیٹو آفیسرمیونسپل کمیٹی ٹنگمرگ ،گلمرگ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے اے ای ای کے علاوہ دیگر افسران بھی موجود تھے۔

گلمرگ ڈیولپمنٹ اتھارٹی اورمیونسپل کمیٹی ٹنگمرگ گلمرگ کی ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے ہوٹل ہل ٹاپ کی جانب سے غیر قانونی طور پر قبضہ کی ہوئی اراضی کو بھی بازیاب کیا۔ ایس ڈی ایم نےکہا کہ گلمرگ میں جس کسی نے بھی عدالت کے احکامات کی خلاف ورزی کی ہے، اس کے خلاف قانونی کاروائی ہوگی۔ انہوں نے مزیدکہا کہ جو بھی اراضی قبضے میں لے لی گئی ہے عدالت کے حکم کے مطابق اسے بازیاب کیا جائے گا۔ گلمرگ میں گزشتہ کئی مہینوں سے کورٹ کمشنر دورہ کرکے اس بات کاپتہ لگاتے تھے کہ کہاں کہاں غیر قانونی طورپر سرکاری اراضی کو لوگوں نے قبضے میں لے رکھا ہے۔ اس دوران بھی کئی مرتبہ غیرقانونی تعمیرات کو منہدم کیا گیا۔
ہوٹل ہل ٹاپ کو پہلے ہی حکام نے سرکاری اراضی پر غیر قانونی طور پر قبضہ جمانے کی پاداش میں سیل کردیا تھا۔ جس کے بعد نشاندہی کرکے غیرقانونی طور پر قبضے میں کی گئی اراضی اورکی گئی تعمیرات کو منہدم کیا گیا۔گلمرگ میں رینوویشن کے لیے سرکار کی قائم کردہ بوکاکمیٹی کی جانب سے ہوٹلوں کو اجازت نامہ دیاجاتا تھاجس کا ناجائز فائدہ اٹھاکر ہوٹلئیر غیر قانونی طورپر سرکاری اراضی پر قبضہ جماتے تھے۔ جس کا پتہ آج تک حکام کو نہیں چلا اس میں یہ ضرور ہے کہ وقت پرکاروائی نہ ہونا آپسی تال میل کو ثابت کرتا ہے۔ اسی لئے شاید آج تک اس طرح کی کاروائی نہ ہوسکی۔
نیوز ١٨

Previous Post

کشمیر: برف و باراں کے بعد موسم بہتر، ایک ہفتے تک خشک رہنے کی پیش گوئی

Next Post

فوج نے اوڑی کے کمل کوٹ علاقے میں ایک ان پھٹے گولے کو ناکارہ بنایا

News Desk

News Desk

Next Post

فوج نے اوڑی کے کمل کوٹ علاقے میں ایک ان پھٹے گولے کو ناکارہ بنایا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • صفحہ اول
  • مقامی
  • برصغیر
  • اداریہ
  • کالم
  • ادب نامہ
  • کاروباری دنیا
  • کھیل
  • صحت
  • ENGLISH

© 2023 کشمیر ریز

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • مقامی
  • برصغیر
  • اداریہ
  • کالم
  • ادب نامہ
    • غزلیات
    • افسانے
    • نظم
  • کاروباری دنیا
  • کھیل
  • صحت
  • ENGLISH

© 2023 کشمیر ریز