Kashmir Rays
19 جون - 2025
E-PAPER
  • صفحہ اول
  • مقامی
  • برصغیر
  • اداریہ
  • کالم
  • ادب نامہ
    • غزلیات
    • افسانے
    • نظم
  • کاروباری دنیا
  • کھیل
  • صحت
  • ENGLISH
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • مقامی
  • برصغیر
  • اداریہ
  • کالم
  • ادب نامہ
    • غزلیات
    • افسانے
    • نظم
  • کاروباری دنیا
  • کھیل
  • صحت
  • ENGLISH
No Result
View All Result
Kashmir Rays
No Result
View All Result
Home صفحہ اول

کشمیر یونیورسٹی نے کلینیکل سائکولوجی امتحان ملتوی کرنے کی وضاحت کردی

News Desk by News Desk
جنوری 1, 2021
0
جموں و کشمیر بینک کی جانب سے بارہمولہ میں ضلع سطحی جائزہ میٹنگ کا انعقاد
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter
Post Views: 335

سرینگر ، 01 جنوری: کشمیر یونیورسٹی نے جمعہ کو کہا کہ امیدواروں کو بار بار ٹیسٹ میں بیٹھنے کی التجا کے باوجود ایم فل کلینیکل سائکالوجی پیپر کا داخلہ امتحان 31 دسمبر 2020 کو مجبوراً ملتوی کرنا پڑا۔
ڈائریکٹر کشمیر یونیورسٹی ڈائریکٹوریٹ برائے داخلہ و مسابقتی امتحانات پروفیسر فاروق اے میر نے بتایا کہ ایم فل کلینیکل سائکالوجی کا امتحان گورنمنٹ میڈیکل کالج سرینگر کے حکام کی درخواست کے بعد لیا گیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ ڈائریکٹوریٹ نے امتحان کو ترجیحی بنیادوں پر 31 دسمبر ، 2020 کو صبح 11.30 بجے کشمیر یونیورسٹی مین کیمپس میں انعقاد کرنے کا شڈول جاری کیا تھا۔
پروفیسر میر نے بتایا کہ 70 فیصد امیدواروں نے امتحان میں حصہ لیا تھا اور امتحان کے عملے کی ڈیپوٹیشن سمیت تمام ضروری تیاری کرلی گئی تھی۔
انہوں نے کہا کہ جب امتحان شروع ہونے ہی والا تھا کہ یونیورسٹی کے حکام کو متعدد فون کالز موصول ہوئیں کہ بہت سارے پھنسے ہوئے امیدوار جموں میں مظاہرے کررہے ہیں اور سرینگر جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک میں خلل پڑنے اور دھند سے پروازوں کی منسوخی کی وجہ سے فوری طور پر امتحان ملتوی کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ صبح 11.25 بجے امتحان کو محض 15 سے 20 منٹ تک روک دیا گیا تھا تاکہ احتجاج کرنے والے طلباء سے احتجاج ختم کروایا جاسکے کیونکہ ان کا امتحان الگ سے منعقد کیا جائے گا۔
پروفیسر میر نے بتایا کہ وائس چانسلر نے احتجاج کرنے والے امیدواروں کے معاملے کو حل کرنے کے لئے فوری طور پر اعلیٰ افسران کا اجلاس طلب کیا جبکہ ہدایت کی کہ امتحانات کو بغیر کسی تبدیلی کے لیا جائے۔ جب اس کا ازالہ ہو گیا تھا ، تو امتحان ہال میں موجود امیدواروں نے فوری طور پر بغیر کسی قابل دليل وجہ کے شورو غوغا شروع کردیا اور امتحان میں بیٹھنے سے انکار کردیا ، اور اس کے بعد امتحان ہال چھوڑ دیا۔
انہوں نے کہا ، بار بار امیدواروں کو امتحان میں بیٹھنے کی درخواستیں کی گئی اور انہیں یہ یقین دہانی کرائی گئی کہ ان کا جو وقت ضائع ہوا ہے اس کے مناسبت سے انہیں اضافی وقت دیا جائے گا۔
پروفیسر میر نے کہا کہ دو گھنٹوں سے زیادہ عرصہ تک ، امیدواروں کو بار بار کشمیر یونیورسٹی حکام نے امتحان میں بیٹھنے کی درخواست کی ، لیکن انہوں نے پیپر لیک کا الزام لگا کر ایسا کرنے سے مسلسل انکار کردیا۔ یہ دعویٰ، پروفیسر میر نے کہا،
بے بنیاد اور حقائق سے دور تھا۔ آخرکار یونیورسٹی کو امیدواروں کو راضی کرنے کے لئے تمام آپشنز ختم کرنے کے بعد امتحان ملتوی کرنے پر مجبور کردیا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ مذکورہ امتحان ملتوی ہونے سے منسوب ہونے والے کسی اور ارادے یا محرک بے بنیاد اور حقائق سے بعید ہے۔
انہوں نے بتایا کہ مذکورہ امتحانات کی نئی تاریخ کو آنے والے وقت میں مطلع کیا جائے گا۔

Previous Post

ریت بجری نکالنے اورکان کنی کے کام پر عائد پابندی کو ہٹایا جائے: کنٹریکٹرس کارڈنیشن

Next Post

سماج کے بکھرتے تانے بانے

News Desk

News Desk

Next Post
سماج کے بکھرتے تانے بانے

سماج کے بکھرتے تانے بانے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • صفحہ اول
  • مقامی
  • برصغیر
  • اداریہ
  • کالم
  • ادب نامہ
  • کاروباری دنیا
  • کھیل
  • صحت
  • ENGLISH

© 2023 کشمیر ریز

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • مقامی
  • برصغیر
  • اداریہ
  • کالم
  • ادب نامہ
    • غزلیات
    • افسانے
    • نظم
  • کاروباری دنیا
  • کھیل
  • صحت
  • ENGLISH

© 2023 کشمیر ریز