Kashmir Rays
17 جولائی - 2025
E-PAPER
  • صفحہ اول
  • مقامی
  • برصغیر
  • اداریہ
  • کالم
  • ادب نامہ
    • غزلیات
    • افسانے
    • نظم
  • کاروباری دنیا
  • کھیل
  • صحت
  • ENGLISH
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • مقامی
  • برصغیر
  • اداریہ
  • کالم
  • ادب نامہ
    • غزلیات
    • افسانے
    • نظم
  • کاروباری دنیا
  • کھیل
  • صحت
  • ENGLISH
No Result
View All Result
Kashmir Rays
No Result
View All Result
Home مقامی

کشمیر میں بھی مقناطیسی بم موجود ہونے کی اطلاع ہے: وجے کمار

News Desk by News Desk
مارچ 10, 2021
0
کشمیر میں بھی مقناطیسی بم موجود ہونے کی اطلاع ہے: وجے کمار
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter
Post Views: 337

سری نگر، 10 مارچ : کشمیر زون پولیس کے انسپکٹر جنرل وجے کمار نے کہا ہے کہ پولیس کو کشمیر میں بھی کچھ مقناطیسی بم موجود ہونے کی اطلاع ہے۔تاہم انہوں نے ساتھ ہی کہا کہ فی الوقت تلاش کے باوجود پولیس نے ایسا کوئی بم برآمد نہیں کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سیکورٹی فورسز کو اس سلسلے میں الرٹ کیا گیا ہے اور ان کو اس بم کے بارے میں ضروری جانکاری بھی فراہم کی گئی ہے۔
موصوف انسپکٹر جنرل نے ان باتوں کا اظہار بدھ کے روز یہاں پولیس کنٹرول روم میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا ہے۔انہوں نے کہا: ‘ہمیں اطلاع ہے کہ کشمیر میں بھی کچھ سٹکی بم آئے ہیں ہم نے کافی تلاش کیا لیکن ابھی تک کچھ بھی حاصل نہیں ہوا ہے’۔ان کا کہنا تھا کہ ہم نے اس ضمن میں سیکورٹی فورسز کو الرٹ کیا ہے اور ان کو اس بم کے فوٹو دکھائے ہیں اور اس کے بارے میں ضروری جانکاری بھی فراہم کی ہے۔
مسٹر کمار نے کہا کہ سیکورٹی فورسز الرٹ ہیں اور ہم عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ اگر وہ اس قسم کی کوئی چیز دیکھنے پر پولیس کو مطلع کریں۔انہوں نے کہا کہ اطلاع دہندہ کا نام مخفی رکھا جائے گا۔بتادیں کہ ماہرین کے مطابق مقناطیسی بم جس کو سٹکی بم یا چپکنے والے بم بھی کہا جاتا ہے کو گاڑی کے ساتھ چپکانے کے بعد دور سے ریموٹ کنٹرول کے ذیعے اڑایا جا تا ہے۔ یہ بم ایک آئی ای ڈی سے بھی زیادہ طاقتور ہوتا ہے۔
ایک سوال کے جواب میں موصوف انسپکٹر جنرل نے کہا کہ جنگجو کشمیر میں ہر ایک سال یا دو سال بعد اپنا طریقہ کار تبدیل کرتے رہتے ہیں۔ پہلے فدائین حملے کیے جاتے تھے اور سال 2019 اور 2020 کے دوران ناکہ پوائنٹس پر حملے کئے گئے اور اس سال میں اب تک آئی ای ڈی کے دو واقعے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جنگجو آئی ای ڈی کے چھوٹے چھوٹے دھماکے کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
یو این آئی

Previous Post

وادی میں اقتصادی بحران،ہرکوئی پریشان

Next Post

جموں میں اپنی بیوی اور ساس و سسر کا قتل کرنے والے پولیس اہلکار کے خلاف شدید احتجاج

News Desk

News Desk

Next Post
جموں میں اپنی بیوی اور ساس و سسر کا قتل کرنے والے پولیس اہلکار کے خلاف شدید احتجاج

جموں میں اپنی بیوی اور ساس و سسر کا قتل کرنے والے پولیس اہلکار کے خلاف شدید احتجاج

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • صفحہ اول
  • مقامی
  • برصغیر
  • اداریہ
  • کالم
  • ادب نامہ
  • کاروباری دنیا
  • کھیل
  • صحت
  • ENGLISH

© 2023 کشمیر ریز

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • مقامی
  • برصغیر
  • اداریہ
  • کالم
  • ادب نامہ
    • غزلیات
    • افسانے
    • نظم
  • کاروباری دنیا
  • کھیل
  • صحت
  • ENGLISH

© 2023 کشمیر ریز