Kashmir Rays
19 جون - 2025
E-PAPER
  • صفحہ اول
  • مقامی
  • برصغیر
  • اداریہ
  • کالم
  • ادب نامہ
    • غزلیات
    • افسانے
    • نظم
  • کاروباری دنیا
  • کھیل
  • صحت
  • ENGLISH
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • مقامی
  • برصغیر
  • اداریہ
  • کالم
  • ادب نامہ
    • غزلیات
    • افسانے
    • نظم
  • کاروباری دنیا
  • کھیل
  • صحت
  • ENGLISH
No Result
View All Result
Kashmir Rays
No Result
View All Result
Home مقامی

کشمیری سیاسی لیڈروں کو آئین ہند میں اعتماد رکھنے پر لوگوں کی ناپسندیگی کا سامنا ہے: محبوبہ مفتی

News Desk by News Desk
جنوری 27, 2021
0
این آئی اے کو کشمیریوں کے بعد اب کسان یونینوں کے خلاف استعمال کیا جا رہا ہے: محبوبہ مفتی
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter
Post Views: 362

سری نگر، 27 جنوری: پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ حکومت ہند کا وحید پرہ کے ساتھ سلوک سے وہ صورتحال ظاہر ہوجاتی ہے جس میں ہر کشمیری سیاسی لیڈر پھنسا ہوا ہے۔
انہوں نے الزام لگایا کہ کشمیری سیاسی لیڈروں کو ایک طرف بھارتی آئین میں اعتماد رکھنے پر جموں و کشمیر کے لوگوں کی عدم اعتمادی کا سامنا ہے تو دوسری طرف انہیں حکومت ہند کے ہاں میں ہاں نہ ملانے کی پاداش میں سزا مل رہی ہے۔
موصوفہ نے ان باتوں کا اظہار بدھ کے روز اپنے ایک ٹویٹ میں کیا۔
انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا: ’وحید کے ساتھ حکومت ہند کے سلوک سے اس صورتحال کی عکاسی ہوجاتی ہے کہ جس میں کشمیری سیاسی لیڈر اپنے آپ کو آج دہکھ رہے ہیں۔ ایک طرف انہیں بھارتی آئین میں اعتماد ظاہر کرنے پر جموں و کشمیر کے لوگوں کی عدم اعتمادی اور ناپسندیدگی کا سامنا ہے تو دوسری طرف حکومت ہند انہیں، ان کے ساتھ نہ ملنے کی پاداش میں، سزا دی رہی ہے‘۔
انہوں نے اپنے ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ وحید پرہ کی آخری امید عدالت پر منحصر ہے اور امید ہے کہ انہیں انصاف ملے گا۔
بتادیں کہ وحید الرحمان پرہ کو 25 نومبر کو این آئی اے نے ڈی ڈی سی انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرنے کے پانچ روز بعد گرفتار کیا تھا۔
جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ سے تعلق رکھنے والے وحید الرحمان پرہ پر این آئی اے نے جنگجو تنظیم حزب المجاہدین سے روابط رکھنے کا الزام عائد کیا ہے اور انہیں امپھالہ جیل جموں میں مقید رکھا گیا تھا۔
وحید الرحمان کو 9 جنوری کو این آئی اے کی عدالت میں پیش کیا گیا تھا جہاں انہیں ایک لاکھ روپے کے مچلکے کے عوض ضمانت پر رہا کر دیا گیا تھا۔ تاہم انہیں جیل سے باہر قدم رکھنے سے قبل ہی جموں و کشمیر پولیس نے دوبارہ گرفتار کیا۔
وحید الرحمان پرہ نے حال ہی میں جیل میں مقید رہنے کے باوجود ڈی ڈی سی حلقہ انتخاب پلوامہ اول سے جیت درج کی۔ انہوں نے اس سے قبل کسی بھی الیکشن میں امیدوار کی حیثیت سے حصہ نہیں لیا تھا۔ یہ ان کا بحیثیت امیدوار پہلا الیکشن بھی تھا اور پہلی جیت بھی تھی۔
یو این آئی

Previous Post

ڈاکٹر سلیم پرویز: وہ کشمیری مصنف جنہوں نے کورونا وائرس پر ایک کتاب لکھی ہے

Next Post

حقانی القاسمی نے حق دوستی ادا کیا!

News Desk

News Desk

Next Post
حقانی القاسمی نے حق دوستی ادا کیا!

حقانی القاسمی نے حق دوستی ادا کیا!

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • صفحہ اول
  • مقامی
  • برصغیر
  • اداریہ
  • کالم
  • ادب نامہ
  • کاروباری دنیا
  • کھیل
  • صحت
  • ENGLISH

© 2023 کشمیر ریز

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • مقامی
  • برصغیر
  • اداریہ
  • کالم
  • ادب نامہ
    • غزلیات
    • افسانے
    • نظم
  • کاروباری دنیا
  • کھیل
  • صحت
  • ENGLISH

© 2023 کشمیر ریز