از قلم: منتظر مومن وانی
بہرام پورہ کنزر
رابط:9797217232
یس نہ چشمن گاش تس سمسار ہاون ہیچھ زہے
محبتک تہ الفتک بازار ہاون ہیچھ زہے
زیو پھٹتھ یس آسہ درامژ تریشہ گول کا نہہ چاونا
گرشمہ ژنجن منز تمس شہجار ہاون ہیچھ زہے
اگرچہ اس دور میں ترقی کے نام پر لوگ اپنی دنیا میں مصروف ہے لیکن پھر بھی امیدوں کے چراغ جلائے ہوئے کئی افراد یا جماعت ابھی بھی موجود ہے جو بے بسوں بے کسوں اور زندگی کے مجبور زنجیروں میں پھسے لوگوں کے لیے اپنی خدمت پیش پیش رکھتے ہیں. کل کنزر گلمرک کی تاریخ میں ایک حسین باب رقمطراز ہوا جب جمیعت اہلحدیث کے ذمہ داروں نے ٹرانس ورلڈ مسلم یونیورسٹی ڈائیگنساٹک سینٹر کا شاخ کنزر گلمرک میں قائم کرکے لوگوں میں خوشی کے پھول بکیھر دیے. اس سینٹر میں لوگوں کو %50 رعایت کے ساتھ خون کا جانچ کیا جائے گا جو مجبور عوام کےلیے ایک راحت کا پیغام ہے کیونکہ بازار میں موجود سینٹروں کے منہہ بولے دام ہر مجبور کو لاچاری کی طرف اور دھکیلتے ہے.
اس سینٹر کا افتتاح صدر جمیعت اھلحدیث پروفیسر غلام محمد بٹ نے کیا جس کے ساتھ جمیعت کی ایک بڑی وفد موجود تھی جن میں مفتی یعقوب بابا صاحب , صدر ضلع مولانا غلام محمد میر صاحب اور ڈاکٹر عبدل لطیف الکندی صاحب بھی موجود تھے. اس افتتاحی پروگرام کو علاقے گلمرگ کے ایک معروف شخصیت محترم عبدل رشید بابا صاحب نے سجایا تھا. علاقے کے کئی معروف چہروں نے اس محفل میں خوشی کا اظہار کرکے اسے لوگوں کے لیے راحت کا پیغام قرار دیا. صدر جمیعت نے اس قدم کو اس بات سے واضح کیا کہ لوگوں میں سے بہتر وہ ہے جو لوگوں کو فائدہ پہنچائے. سسکتی انسانیت کے زخموں کی درد محسوس کرکے جمعیت کے تمام افراد انتہائی سنجیدہ ہے اور یہ سب اس بات کے لیے کمر بستہ ہے کہ شہر سے دور ان لوگوں کا بھی خیال رکھا جائے جو پہاڑوں کے دامن میں زندگی کے مجبوریوں سے ہمیشہ لڑتے رہتے ہیں. پروفیسر صاحب نے اپنے بیان کو انہی باتوں کے دامن میں رکھا کہ
یہی ہے عبادت یہی دین و ایماں
کہ کام آئے دنیا میں انساں کے انساں
صدر جمیعت کے پیغام کو واضح کرتے ہوئے ڈاکٹر عبدل لطیف الکندی صاحب نے بھی انسانی خدمت کے احساس پر لب کشائی کی. ڈاکٹر صاحب نے اپنے بیان میں کہا کہ جمیعت بے بسوں کے درد سے آشنا ہے اور ان کی خدمت کے لیے ہم ابتدا سے ہی کمر بستہ ہے. ہم جہاں دعوتی میدان میں خون جگر جلا کر کتاب و سنت کی فروغ کے لیے فکر مند ہے وہی پر دوسرے طریقے سے لوگوں کی خدمت کرنے کے لیے پر عزم ہے. محترم نے فرمایا کہ کنزر کی اس تاریخی بستی میں ایک ادارہ تعلیم و تربیت کے حوالے سے موجود ہے جو محمدیہ انسٹچوٹ کے نام سے معروف ہے جہاں سے پانچ طالب علم اس سال نییٹ میڈیکل امتحان میں کامیاب ہوئے. جو علاقے اور جمعیت کے لیے ایک خوشی کا پیغام ہے. اس کے علاوہ لوگوں کی خدمت کے لیے اسی علاقے میں ایک اسپتال بھی کارہامہ میں قائم ہوا جس کے دو منزل الحمدللہ مکمل ہوئے.ڈاکٹر صاحب نے کہا کہ مظلوم قوم کے ہر احساس کی ترجمانی کے لیے ہم ہمیشہ کمر بستہ ہے. اس محفل میں علاقے سے آئے لوگوں نے انتہائی خوشی کا اظہار کرکے شکریہ کے پھول بکھیر کر اس سینٹر سے وابسط ذمہ داران کو مبارک باد دیا.
اس افتتاحی محفل میں کئی معروف نام موجود تھے جن میں ماسٹر حفیظ اللہ بالی المدنی, ماسٹر ہلال احمد المدنی, ڈاکٹر عبدل رشید , ماسٹر عبدل ماجد ماجدی سلفی, محترم وانی محمد یوسف بہرامپوری, صدر تحصیل پنڈت غلام نبی, محترم محمد رمضان تیلی صاحب, ماسٹر غلام نبی نجار صاحب اور سماج کے دیگر شعبوں سے وابسط افراد نے بھی اس محفل میں شرکت کرکے اس سینٹر کو علاقے کے غریب عوام کے لیے خوشی کا پیغام کہا. یہ سینٹر بلا امتیاز ہر انسان کی خدمت کے لیے پیش پیش رہے گا. اس سینٹر میں محترم بابا عبدل رشید صاحب بحثیت ذمہ دار لوگوں کی خدمت میں محو عمل رہیں گے. اللہ ان خیر کے پیامبروں کو حفظ وامان میں رکھے.آمین