Kashmir Rays
19 جون - 2025
E-PAPER
  • صفحہ اول
  • مقامی
  • برصغیر
  • اداریہ
  • کالم
  • ادب نامہ
    • غزلیات
    • افسانے
    • نظم
  • کاروباری دنیا
  • کھیل
  • صحت
  • ENGLISH
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • مقامی
  • برصغیر
  • اداریہ
  • کالم
  • ادب نامہ
    • غزلیات
    • افسانے
    • نظم
  • کاروباری دنیا
  • کھیل
  • صحت
  • ENGLISH
No Result
View All Result
Kashmir Rays
No Result
View All Result
Home صفحہ اول

پی ڈی پی کے محبوس یوتھ لیڈر وحید الرحمان پرہ کی پہلی جیت

News Desk by News Desk
دسمبر 22, 2020
0
جموں و کشمیر بینک کی جانب سے بارہمولہ میں ضلع سطحی جائزہ میٹنگ کا انعقاد
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter
Post Views: 347

سری نگر، 22 دسمبر : پی ڈی پی کے محبوس یوتھ لیڈر وحید الرحمان پرہ نے منگل کے روز ڈی ڈی سی حلقہ انتخاب پلوامہ اول سے جیت درج کی۔
انہوں نے 1323 ووٹ حاصل کرکے بی جے پی کے اپنے حریف سجاد احمد رینہ کو زائد از ایک ہزار ووٹوں سے شکست دےدی۔
بتادیں کہ وحید الرحمان پرہ کو 25 نومبر کو قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے ڈی ڈی سی انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرنے کے پانچ روز بعد ہی گرفتار کیا تھا۔
پلوامہ کے نائیرو گاؤں سے تعلق رکھنے والے وحیدا لرحمان اس وقت جموں کے امپھالہ جیل میں بند ہیں۔
دریں اثنا پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے وحید الرحمان پرہ کو جیت حاصل کرنے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا: ’پی ڈی پی کے وحید الرحمان پر فخر محسوس کر رہی ہوں جنہوں نے اپنے پہلے الیکشن میں ووٹوں کی بڑی تعداد سے شاندار جیت حاصل کی باوجودیکہ انہیں کاغذات نامزدگی جمع کرنے سے قبل بے بنیاد الزامات کے پاداش میں گرفتار کیا گیا۔ لوگوں نے وحید کے لئے اپنے محبت اور اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ امید ہے کہ انصاف سایہ فگن ہوگا‘۔
وحید الرحمان پرہ نے اس سے قبل کسی بھی الیکشن میں امیدوار کی حیثیت سے حصہ نہیں لیا ہے یہ ان کا بحیثٰت امیدوار پہلا الیکشن بھی تھا اور پہلی جیت بھی تھی۔
جس ڈی ڈی سی انتخابی حلقے سے انہوں نے جیت حاصل کی اس میں ان کے علاوہ چھ امیدوار میدان میں تھے جن میں سے بی جے پی کے سجاد احمد رینہ، جموں وکشمیر اپنی پارٹی کے غلام حسن میر اور چار آزاد امیدوار تھے تاہم ٹکر وحید اور سجاد رینہ کے درمیان ہی تھی۔
یو این آئی

Previous Post

سری نگر- جموں قومی شاہراہ کھلی، سری نگر- لیہہ شاہراہ اور مغل روڈ ہنوز بند

Next Post

جموں و کشمیر ڈی ڈی سی انتخاباتی نتائج، سری نگر اور پلوامہ میں ووٹ شماری عمل اختتام پذیر

News Desk

News Desk

Next Post
جموں و کشمیر بینک کی جانب سے بارہمولہ میں ضلع سطحی جائزہ میٹنگ کا انعقاد

جموں و کشمیر ڈی ڈی سی انتخاباتی نتائج، سری نگر اور پلوامہ میں ووٹ شماری عمل اختتام پذیر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • صفحہ اول
  • مقامی
  • برصغیر
  • اداریہ
  • کالم
  • ادب نامہ
  • کاروباری دنیا
  • کھیل
  • صحت
  • ENGLISH

© 2023 کشمیر ریز

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • مقامی
  • برصغیر
  • اداریہ
  • کالم
  • ادب نامہ
    • غزلیات
    • افسانے
    • نظم
  • کاروباری دنیا
  • کھیل
  • صحت
  • ENGLISH

© 2023 کشمیر ریز