Kashmir Rays
24 جون - 2025
E-PAPER
  • صفحہ اول
  • مقامی
  • برصغیر
  • اداریہ
  • کالم
  • ادب نامہ
    • غزلیات
    • افسانے
    • نظم
  • کاروباری دنیا
  • کھیل
  • صحت
  • ENGLISH
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • مقامی
  • برصغیر
  • اداریہ
  • کالم
  • ادب نامہ
    • غزلیات
    • افسانے
    • نظم
  • کاروباری دنیا
  • کھیل
  • صحت
  • ENGLISH
No Result
View All Result
Kashmir Rays
No Result
View All Result
Home صفحہ اول

علامہ اقبالؒ کی 143 ویں یوم پیدائش کے موقع پر کشمیر یونیورسٹی نے کیا ویبنار کا اہتمام

News Desk by News Desk
نومبر 12, 2020
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter
Post Views: 331

سرینگر، 12 نومبر: کشمیر یونیورسٹی نے عظیم فلاسفر اور شاعر علامہ اقبال ؒ کی 143 ویں یوم پیدائش کی مناسبت سے آج ایک بین الاقوامی سطح کا ویبنار منعقد کیا۔
رجسٹار ڈاکٹر نثار احمد میر نے یونیورسٹی کے اقبال انسٹیٹیوٹ آف کلچر اینڈ فلاسفہی (IICP) کے زیر اہتمام اس دن بھر کے ویبینار کا افتتاح کیا۔
اپنے خطاب میں، ڈاکٹر میر نے موجودہ وقت میں اقبالؒ کی فکر اور پیغام سے متعلق ایک اہم موضوع پر ویبنار کے انعقاد پر آئی آئی سی پی کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا، اقبالؒ کی شاعری اور فلسفہ، لوگوں کو جن مسائل کا سامنا ہیں ان میں سے بہت سے اہم مسائل کا حل کرنے کے لئے سنجیدہ نقطہ نظر پیش کرتا ہے۔
ڈاکٹر میر نے کہا کہ توحید، مساوات، محبت اور خودی پر مبنی اقبال کا معاشرتی نظم کا تصور ان کا ایک عظیم کارنامہ ہے۔
ڈاکٹر تقی حسن عابدی، جو کہ سائنس دان اور امریکہ میں اقبال اسٹڈیز کے ماہر ہے، نے ایک اہم خطاب کیا اور اقبال کی شاعری کے مختلف اہم پہلوؤں پر گفتگو کی۔ انہوں نے اقبالؒ کی قران کریم سے گہری وابستگی، پیغمبر اسلام ؐ کی تعلیمات اور صحیح علم روایات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور کہا علامہ نہ صرف موجودہ دور کے شاعر ہیں، بلکہ ان کی شاعری مستقبل کیلئے بھی انتہائی اہم ہے۔
پروفیسر الطاف حسین ایہانگر، جو کہ آئی آئی یو ملائیشیا میں قانون کے پروفیسر رہ چکے ہیں، اس موقع پر مہمان اسپیکر تھے اور انہوں نے اقبالؒ کے تصور ‘اجما’ کے بارے میں ایک مقالہ پیش کیا، جس میں اسلامی قانون کے بنیادی ماخذ بالخصوص ‘اجما’ کی زمانے کے نئے چیلنجوں کی روشنی میں ترجمانی کیلئے اقبال کی کوششوں پر روشنی ڈالی۔
پروفیسر شعب عنایت ملک، ہیڈ، شعبہ اردو، جامعہ جموں نے ویبنار کی صدارت کی اور اقبالؒ کی شاعری کی عالمی اقدار پر تبادلہ خیال کے لئے اس ویبنار کے انعقاد کے لئے آئی آئی سی پی کی تعریف کی۔
آئی آئی سی پی کے کوآرڈینیٹر ڈاکٹر مصدق احمد گنائی نے مہمانوں اور شرکا کو خوش آمدید کہا جبکہ پروفیسر عبدالرشید بھٹ نے شکریہ کی تحریک پیش کی۔

Previous Post

جموں وکشمیر میں ضلعی ترقیاتی کونسل انتخابات 2020کاپہلامرحلہ، پیپلزالائنس نے جاری کی27اُمیدواروں کی فہرست

Next Post

افغانستان آئی ای ڈی دھماکے میں صحافی کی موت

News Desk

News Desk

Next Post

افغانستان آئی ای ڈی دھماکے میں صحافی کی موت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • صفحہ اول
  • مقامی
  • برصغیر
  • اداریہ
  • کالم
  • ادب نامہ
  • کاروباری دنیا
  • کھیل
  • صحت
  • ENGLISH

© 2023 کشمیر ریز

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • مقامی
  • برصغیر
  • اداریہ
  • کالم
  • ادب نامہ
    • غزلیات
    • افسانے
    • نظم
  • کاروباری دنیا
  • کھیل
  • صحت
  • ENGLISH

© 2023 کشمیر ریز