Kashmir Rays
19 جون - 2025
E-PAPER
  • صفحہ اول
  • مقامی
  • برصغیر
  • اداریہ
  • کالم
  • ادب نامہ
    • غزلیات
    • افسانے
    • نظم
  • کاروباری دنیا
  • کھیل
  • صحت
  • ENGLISH
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • مقامی
  • برصغیر
  • اداریہ
  • کالم
  • ادب نامہ
    • غزلیات
    • افسانے
    • نظم
  • کاروباری دنیا
  • کھیل
  • صحت
  • ENGLISH
No Result
View All Result
Kashmir Rays
No Result
View All Result
Home حالیہ پوسٹ

سماجی ویب سائٹس کے مختلف پہلو،غور طلب

News Desk by News Desk
جنوری 29, 2021
0
سماجی ویب سائٹس کے مختلف پہلو،غور طلب
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter
Post Views: 337

عصر حاضر میں مواصلاتی اور انٹرنیٹ کی سہولیات میسر ہیں اور لوگ بے تکلف ہر خطے کے لوگوں کے ساتھ دوستی جوڑ سکتے ہیں اس سے عرب وعجم کی مسافت بھی قربت میں تبدیل ہوئی اورگلوبل دنیا ایک مٹھی میں آگیا ہے۔ ان وسائل کوبروئے کار لاکر لو گ آرام اور راحت محسوس کرتے ہیں اس کے علاوہ ان وسائل سے انسان ہر طرح کے علوم و فنوں کا بخوبی اور بہ آسانی مطالعہ کرسکتا ہے اور ہر طرح کے معاملات کا حل بھی نکال سکتا ہے اس طرح سے بہ آسانی اور سہولیات فراہم کرنے والے سائنس دان واقعی مبارک بادی کے مستحق ہیں اور یہ قوم ان کی اس محنت و مشقت کی مرحون منت ہے لیکن بدقسمتی کی وجہ سے یہ سہولیات جاہل اور حیوان صفت انسانوں کے ہاتھوں میں آگئے ہیں جنہوں نے ان کا غلط استعمال کرکے ان وسائل کو معاشرتی تباہی کاموجب بنادیا۔
دورحاضر میں انسان اپنے حقیقی وجود سے ناآشنا ہورہا ہے اور انسان میں حیوان صفات پیوست ہورہے ہیں۔مواصلاتی وسائل یعنی فون جس نے انسان کوایک دوسرے کے کافی نزدیک لایا۔لیکن اس کا غیر ضروری استعمال کرکے سماج میں نئے قسم کے فتنوں کو جنم دیا اور مواصلاتی کمپنیوں کی جانب سے مخصوص رعایتی کالوں اور انٹرنیٹ سہولیات نے جہاں انسان کو مختلف الخیال لوگوں سے ملنے اور جڑنے کا موقعہ فراہم کیا وہیں اس کے مضر اثرات بھی سامنے آرہے ہیں۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ہر مذہب و مکتب فکر سے تعلق رکھنے والے لوگ پردہ داری کے ساتھ رہتے تھے لیکن نئی نسل نے فون کو استعمال میں لا کراس پردہ داری کویکسرختم کیا۔جس سے انسانیت شرمسار ہوجاتی ہے۔اسی طرح سے انٹرنیٹ کی سماجی وئب سائٹس جیسے فیس بک، واٹس اپ،ٹیویٹر،سکائے اپ اور میسنجر کاایساغیر ضروری ااستعمال کیا جاتا ہے جو ہر صورت میں انسانیت کے منافی عمل ہے۔سوشل میڈیا کی ان ویب سائٹس کے ذریعے خود ساختہ صحافی بھی بن گئے ہیں جب اور جہاں وہ چاہئے اک آں میں کسی بھی ذی عزت شخص کی عزت خاک میں ملاسکتے ہیں اور یہ فتنے آئے روز ہمارے سامنے سے گذرتے ہیں المیہ یہ ہے کہ ان سماجی ویب سائٹس کیذریعے لڑکیوں کے فوٹو اپ لوڈ کئے جاتے ہیں یا لڑکیاں بذات خود اپنے برہنہ فوٹو اپ لوڈ کر کے سماج میں بے حیائی اور بے راہ روی کو فروغ دے رہی ہیں۔
حالانکہ والدین اپنے بچوں کو یہ سہولیات اس لئے فراہم کرتے ہیں تاکہ ان کے بچے زمانہ حاضر کے چلینجوں کا آسانی سے مقابلہ کرسکیں۔ نافرمان اور بے حیاء نوجوانوں نے ان سہولیات کا غلط استعمال کرنے میں کوئی پس وپیش نہیں چھوڑا۔یہ مسلمہ حقیقت ہے کہ عالمی سطح پر ان ذرائع کاغیر ضروری استعمال ہورہا ہے ان سماجی بے راہ رویوں کا اثر براہ راست وادی کشمیر پر بھی پڑا ہوا ہے اس وادی میں بے راہ روی نے ایسا جال بچھایا ہے کہ ہر طرح بے اطمینانی سی کیفیت طاری رہتی ہے اور ہر سو بے حیائی کے منظر دکھائی دے رہے ہیں۔اب ضرورت اس بات کی ہے کہ یہ جو سیلاب آمڈ آیا ہے اسکو روکنے کیلئے انفرادی اور اجتماعی طور اٹھ کھڑا ہونا ہے بالخصوص والدین کو اس میں اہم رول ادا کرناہے اور سماج کے دانشوروں،مذہبی پیشواؤں اور مفکروں کو واعظ وتقریر کے ساتھ ساتھ عملی میدان میں آناچاہئے اور لائحہ عمل ترتیب دیکر ان بے راہ رویوں کیخلاف مہم کا آغاز کریں۔سرکاری طورطلبہ پر وئب سائٹس کا غیر ضروری استعمال کرنے کیلئے جاری شدہ احکامات کو بروئے کارلاکرپابندی عائد کرنی چاہئے۔

Previous Post

کشمیر یونیورسٹی نے ‘انصاف تک رسائی’ سے متعلق قومی سطح کے ویبینار میں شرکت کی

Next Post

مدارس کو ہندی میڈیم میں تبدیل کرنا ضروری !

News Desk

News Desk

Next Post
Naqi Ahmad Nadvi

مدارس کو ہندی میڈیم میں تبدیل کرنا ضروری !

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • صفحہ اول
  • مقامی
  • برصغیر
  • اداریہ
  • کالم
  • ادب نامہ
  • کاروباری دنیا
  • کھیل
  • صحت
  • ENGLISH

© 2023 کشمیر ریز

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • مقامی
  • برصغیر
  • اداریہ
  • کالم
  • ادب نامہ
    • غزلیات
    • افسانے
    • نظم
  • کاروباری دنیا
  • کھیل
  • صحت
  • ENGLISH

© 2023 کشمیر ریز