Kashmir Rays
19 جون - 2025
E-PAPER
  • صفحہ اول
  • مقامی
  • برصغیر
  • اداریہ
  • کالم
  • ادب نامہ
    • غزلیات
    • افسانے
    • نظم
  • کاروباری دنیا
  • کھیل
  • صحت
  • ENGLISH
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • مقامی
  • برصغیر
  • اداریہ
  • کالم
  • ادب نامہ
    • غزلیات
    • افسانے
    • نظم
  • کاروباری دنیا
  • کھیل
  • صحت
  • ENGLISH
No Result
View All Result
Kashmir Rays
No Result
View All Result
Home کالم

خودی نہ بیچ، غریبی میں نام پیدا کر!

News Desk by News Desk
دسمبر 15, 2020
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter
Post Views: 396

قلم:منتظر مومن وانی
بہرام پورہ کنزر
رابط:9797217232

اس بات سے ہر ذی شعور انسان اتفاق رکھتا ہے کہ وادی کشمیر علم و ادب کے حوالے سے ایک مقام رکھتا ہے. اس چمن میں ان شاہینوں نے جنم لیا جنہوں نے زندگی کے مشکلوں کو کامیابی میں تبدیل کیا. یہ شاہین نا صرف خود جیتے ہیں بلکہ دنیا کو جینے کا ہنر سکھاتے ہیں. کل سوشل میڈیا پر ایک خبر نظر سے گذری تو دل بہت شاد ہوا وہ یہ کہ گاندربل سے تعلق رکھنے والی ایک بیٹی نے نیٹ میڈکل امتحان میں کامیابی حاصل کی یہ کامیابی خون جگر سے تحریر کرنے کے لائق ہے کیونکہ اس بیٹی نے پر کھٹن حالات میں مشکلوں کو ہمت کی گرفت میں لے کامیابی کو ہاتھ میں لیا. شائستہ بشیر نامی لڑکی ایک حجام کی بیٹی ہے جس کا باپ مشکل سے دو وقت کا لقمہ اپنے عیال کو دینے کا طاقت رکھتا ہے یہ عظیم باپ زندگی کے ہزار مشکلات کا شکار ہے لیکن ارادوں کی توانائی رکھ کر اس نے اپنی بیٹی کو وہ تربیت دی کہ اس باصلاحیت بچی نے اس دعوے کو دلیل دے کر سچ ثابت کیا کہ”ذرا نم ہو تو یہ مٹی بہت زرخیز ہے ساقی”.
شائستہ بیٹی نے غربت کے آنگن میں زندگی کے خواب دیکھ کر ان خیالوں کو فضول ثابت کیا کہ شاید ایسے امتحانات فقط پیسوں سے ہی پاس ہوتے ہیں. آج کی ڈاکٹر صاحبہ نے قوم کے ان بچوں کو ایسی فکر عطا کی کہ ہر باصلاحیت اس بیٹی کا مقلد بنے گا.شایستہ نے واضح کیا کہ خواب دیکھنا ہر ایک کا حق ہے لیکن شرط کہ انسان محنت اور عزم کا جنون خود میں موجود رکھے. شائستہ بیٹی کی باپ کے آنکھوں میں آنسوں زندگی کے ان تمام سوالوں کے جواب تھے جہاں پر ایک انسان ہمت ہارتا ہے. اس بہادر باپ کی بہادر بیٹی نے ڈاکٹر اقبال کی بات کو سچ ثابت کیا کہ

مرا طریق امیری نہیں، فقیری ہے

خودی نہ بیچ، غریبی میں نام پیدا کر!

شائستہ بیٹی نے بچوں کو درس دیا کہ بڑے محلوں میں رہنا یا سب کچھ میسر ہونا اس بات کے لیے شرط نہیں کہ انسان کامیابی کے انتہا پر پہنچے. مسائل زندگی میں آتےہیں لیکن دلیری اور محنت سے انسان ہر ایک منزل حاصل کرسکتا ہے.اس قوم کی بہادر بیٹی نے پیغام دیا کہ

"آو میں تمہیں بتاتا ہوں تقدیر امم کیا ہے”

یہ بیٹی ان بچوں کے لیے ایک سبق ہے جو ہر معملے میں بہانے پیش کرکے والدین کے لیے پریشانی کا سبب بنتے ہیں. بیٹی ہو تو ایسی جو کم عمری میں ہی زندگی کے فلسفے سے واقف ہے. المنھاج لضیاءالھدی پٹن کی پوری ٹیم اس بہادر بیٹی اور اس کے پورے خاندان کو مبارک پیش کرتے ہیں اور اللہ سے دعا گو ہے کہ اس بیٹی کو زندگی کی ہر ایک کامیابی عطا کرے اور ہمارے بچوں کو ایسی ہی صلاحیت سے نوازے.آمین

Previous Post

کہیں یہ غفلت تمہاری تمہیں لے نہ ڈوبے (ایک دن جنت کی وادیوں میں)

Next Post

علم سے پایا سراغِ زندگی میں!

News Desk

News Desk

Next Post

علم سے پایا سراغِ زندگی میں!

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • صفحہ اول
  • مقامی
  • برصغیر
  • اداریہ
  • کالم
  • ادب نامہ
  • کاروباری دنیا
  • کھیل
  • صحت
  • ENGLISH

© 2023 کشمیر ریز

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • مقامی
  • برصغیر
  • اداریہ
  • کالم
  • ادب نامہ
    • غزلیات
    • افسانے
    • نظم
  • کاروباری دنیا
  • کھیل
  • صحت
  • ENGLISH

© 2023 کشمیر ریز