Kashmir Rays
25 جون - 2025
E-PAPER
  • صفحہ اول
  • مقامی
  • برصغیر
  • اداریہ
  • کالم
  • ادب نامہ
    • غزلیات
    • افسانے
    • نظم
  • کاروباری دنیا
  • کھیل
  • صحت
  • ENGLISH
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • مقامی
  • برصغیر
  • اداریہ
  • کالم
  • ادب نامہ
    • غزلیات
    • افسانے
    • نظم
  • کاروباری دنیا
  • کھیل
  • صحت
  • ENGLISH
No Result
View All Result
Kashmir Rays
No Result
View All Result
Home صفحہ اول

جموں و کشمیر ڈی ڈی سی انتخاباتی نتائج، سری نگر اور پلوامہ میں ووٹ شماری عمل اختتام پذیر

News Desk by News Desk
دسمبر 22, 2020
0
جموں و کشمیر بینک کی جانب سے بارہمولہ میں ضلع سطحی جائزہ میٹنگ کا انعقاد
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter
Post Views: 366

سری نگر، 22 دسمبر : جموں و کشمیر میں پہلی بار منعقد ہونے والے ڈی ڈی سی انتخابات کی ووٹ شماری کا عمل سخت سیکورٹی بند وبست کے بیچ جاری ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق وادی کشمیر کے دو اضلاع سری نگر اور پلوامہ میں ووٹ شماری کا عمل پایہ تکمیل کو پہنچا ہے۔
ضلع سری نگر میں آزاد امید واروں نے سات نشستوں پر جیت درج کی ہے جبکہ پیپلز الائنس برائے گپکار اعلامیہ اور جموں و کشمیر اپنی پارٹی نے تین تین نشستوں پر جیت حاصل کی ہے۔
بھارتیہ جنتا پارٹی( بی جے پی) بھی ضلع سری نگر میں ایک نشست پر جیت درج کرنے میں کامیاب ہوئی ہے۔
ضلع پلوامہ میں پی ڈی پی نے سات نشستوں پر جیت درج کی ہے جبکہ آزاد امیدواروں نے چار اور نیشنل کانفرنس نے دو سیٹیں حاصل کی ہیں۔
ضلع پلوامہ میں بی جے پی نے بھی ایک نشست پر جیت درج کی ہے۔
یہ رپورٹ فائل کرنے تک، سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، جموں و کشمیر میں مجموعی طور پر پیپلز الائنس برائے گپکار اعلامیہ نے 82 نشستوں پر جیت درج کی تھی جبکہ بی جے پی نے 52 نشستیں، کانگریس نے 19، اپنی پارٹی نے 7 جبکہ دیگران نے 38 نشستیں حاصل کی تھیں۔
جہاں ایک طرف بی جے پی نے وادی کشمیر میں تین نشستوں پر جیت کو پارٹی کے لئے بڑی کامیابی سے تعبیر کیا ہے وہیں نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا کہنا ہے کہ ڈی ڈی سی انتخابات کے نتائج حوصلہ افزا ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ نتائج ایک واضح پیغام دیتے ہیں کہ جموں وکشمیر کے لوگ دفعہ 370 کی تنسیخ کے بی جے پی کے فیصلے کو رد کرتے ہیں۔
پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے اپنے ایک ٹویٹ میں رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا: ’آج کے ڈی ڈی سی انتخابی نتائج سےواضح ہوگیا ہے کہ جموں کشمیر کے لوگوں نے دفعہ 370 ہٹانے کے حکومت ہند کے غیر آئینی فیصلے کو یکسر مسترد کر دیا ہے ۔عوام نے ایک جذبے کے ساتھ پی اے جی ڈی ،جو خصوصی پوزیشن کی بحالی کے لئے جدوجہد کر رہی ہے،کو کامیابی دلائی ہے‘۔
قابل ذکر ہے کہ جموں و کشمیر میں پہلی بار منعقد ہونے والے ڈی ڈی سی انتخابات سال گذشتہ کے مرکزی حکومت کے فیصلوں کے بعد جہاں یہاں یہ پہلی بڑی سیاسی سرگرمی تھی وہیں مغربی پاکستان کے مہاجروں کو بھی پہلی بار ووٹ ڈالنے کا حق حاصل ہوا ہے۔
ان انتخابات سے جہاں جموں و کشمیر میں تھری ٹائر پنچایتی راج سسٹم رائج ہوگا وہیں یونین ٹریٹری کے 20 اضلاع میں 280 نمائندے منتخب ہوں گے۔ ضلع ترقیاتی کونسلوں کو پانچ برس کی مدت کے لئے منتخب کیا جائے گا۔
یو این آئی

Previous Post

پی ڈی پی کے محبوس یوتھ لیڈر وحید الرحمان پرہ کی پہلی جیت

Next Post

کشمیر: سردیوں کا زور مسلسل جاری، لوگ گوناگوں مشکلات سے دوچار

News Desk

News Desk

Next Post
جموں و کشمیر بینک کی جانب سے بارہمولہ میں ضلع سطحی جائزہ میٹنگ کا انعقاد

کشمیر: سردیوں کا زور مسلسل جاری، لوگ گوناگوں مشکلات سے دوچار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • صفحہ اول
  • مقامی
  • برصغیر
  • اداریہ
  • کالم
  • ادب نامہ
  • کاروباری دنیا
  • کھیل
  • صحت
  • ENGLISH

© 2023 کشمیر ریز

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • مقامی
  • برصغیر
  • اداریہ
  • کالم
  • ادب نامہ
    • غزلیات
    • افسانے
    • نظم
  • کاروباری دنیا
  • کھیل
  • صحت
  • ENGLISH

© 2023 کشمیر ریز