Kashmir Rays
25 جون - 2025
E-PAPER
  • صفحہ اول
  • مقامی
  • برصغیر
  • اداریہ
  • کالم
  • ادب نامہ
    • غزلیات
    • افسانے
    • نظم
  • کاروباری دنیا
  • کھیل
  • صحت
  • ENGLISH
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • مقامی
  • برصغیر
  • اداریہ
  • کالم
  • ادب نامہ
    • غزلیات
    • افسانے
    • نظم
  • کاروباری دنیا
  • کھیل
  • صحت
  • ENGLISH
No Result
View All Result
Kashmir Rays
No Result
View All Result
Home حالیہ پوسٹ

جموں و کشمیر میں زائد از ڈیڑھ سال بعد فور جی انٹرنیٹ خدمات بحال کرنے کا اعلان

News Desk by News Desk
فروری 5, 2021
0
جموں و کشمیر میں زائد از ڈیڑھ سال بعد فور جی انٹرنیٹ خدمات بحال کرنے کا اعلان
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter
Post Views: 339

جموں، 5 فروری: حکومت نے جموں و کشمیر کے سبھی اضلاع میں زائد از ڈیڑھ سال تک معطل رہنے والی تیز رفتار فور جی موبائل انٹرنیٹ خدمات بحال کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

حکومتی ترجمان روہت کنسل نے جمعے کی شام اپنی ایک ٹوئٹ میں کہا: ‘پورے جموں و کشمیر میں فور جی موبائل انٹرنیٹ خدمات بحال کی جا رہی ہیں’۔

واضح رہے کہ مرکزی حکومت نے پانچ اگست 2019 کو دفعہ 370 منسوخ کر کے جموں و کشمیر کی حاصل نیم خود مختار حیثیت ختم کر دی تھی اور اسے مرکز کے زیر انتظام دو علاقوں میں تقسیم کر دیا تھا۔ اس اقدام کے بعد احتجاجی مظاہروں کے خدشے کے پیش نظر جموں و کشمیر میں انٹرنیٹ خدمات کو بھی معطل کر دیا گیا تھا۔

تاہم 16 اگست 2020 کو جموں و کشمیر کے دو اضلاع گاندربل اور ادھم پور میں فور جی موبائل انٹرنیٹ خدمات زائد از ایک سال بعد تجرباتی طور پر بحال کر دی گئی تھیں۔

گاندربل اور ادھم پور میں فور جی انٹرنیٹ بحال کرنے سے ایک ہفتہ قبل مرکزی حکومت نے سپریم کورٹ کو بتایا تھا کہ جموں و کشمیر کے دو اضلاع میں 15 اگست کے بعد فور جی انٹرنیٹ تجرباتی طور پر بحال کی جائیں گی اور صورتحال بہتر رہنے کی صورت میں باقی اضلاع میں فور جی انٹرنیٹ مرحلہ وار طریقے سے بحال کیا جائے گا۔

اٹارنی جنرل کے کے وینو گوپال نے سپریم کورٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ جموں و کشمیر میں انٹرنیٹ پر پابندی سے نہ تو کورونا وائرس کے مریضوں کے علاج پر کوئی اثر پڑا ہے اور نہ ہی تعلیمی اور تجارتی سرگرمیاں متاثر ہوئی ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ کشمیر میں سیکورٹی کی موجودہ صورت حال کے پیش نظر موبائل فونز پر فور جی انٹرنیٹ کی بحالی کے لئے ماحول سازگار نہیں ہے۔

قبل ازیں سپریم کورٹ نے جموں و کشمیر انتظامیہ سے کہا تھا کہ وہ مخصوص علاقوں میں فور جی انٹرنیٹ کی بحالی کے امکانات کا جائزہ لے۔

حکومتی ترجمان روہت کنسل کے اعلان سے کچھ گھنٹے قبل بی جے پی جموں و کشمیر یونٹ کے صدر رویندر رینہ نے دعویٰ کیا تھا کہ جموں و کشمیر میں تیز رفتار فور جی موبائل انٹرنیٹ خدمات اگلے دس دنوں کے اندر بحال کر دی جائیں گی۔

انہوں نے کہا تھا کہ وزیر داخلہ امت شاہ نے انہیں ٹیلیفونک بات چیت کے دوران جموں و کشمیر میں فور جی موبائل انٹرنیٹ خدمات کی فوری بحالی کا یقین دلایا ہے۔
یو این آئی

Previous Post

دیارِ مغرب میں اردو کا چراغ :ستیہ پال آنند

Next Post

کامیاب تاجر کون؟ اصول تجارت قرآن و سنت کی روشنی میں

News Desk

News Desk

Next Post
امام جرح و تعدیل۔۔۔مفتی مبشر احمد ربانی

کامیاب تاجر کون؟ اصول تجارت قرآن و سنت کی روشنی میں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • صفحہ اول
  • مقامی
  • برصغیر
  • اداریہ
  • کالم
  • ادب نامہ
  • کاروباری دنیا
  • کھیل
  • صحت
  • ENGLISH

© 2023 کشمیر ریز

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • مقامی
  • برصغیر
  • اداریہ
  • کالم
  • ادب نامہ
    • غزلیات
    • افسانے
    • نظم
  • کاروباری دنیا
  • کھیل
  • صحت
  • ENGLISH

© 2023 کشمیر ریز