این سی کو21،پی ڈی پی کو4اورپیپلز کانفرنس کوملے2حلقے،کانگریس بھی میدان میں
سری نگر:۲۱،نومبر:ج:خصوصی آئینی پوزیشن کی تنسیخ اورجموں وکشمیرکی تقسیم وتنظیم کیخلاف قائم نصف درجن مین اسٹریم جماعتوں کے مشترکہ فورم’پیپلز الائنس برائے گپکاراعلامیہ‘نے ضلعی ترقیاتی کونسل کی280نشستوں کیلئے ہونے والے انتخابات کے پہلے مرحلے کیلئے 27اُمیدواروں کی لسٹ جاری کردی،جن میں سے 17اُمیدواروں نے جمعرات کومختلف حلقوں کیلئے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرادئیے جبکہ باقی2مشترکہ اُمیدوار16نومبر کوکاغذات نامزدگی داخل کریں گے۔خیال رہے نیشنل کانفرنس،پی ڈی پی،پیپلز کانفرنس،سی پی آئی ایم،سی پی آئی اورعوامی اتحادمیں شامل دیگرجماعتوں کے سینئرلیڈروں کی ایک میٹنگ بدھ کے روز این سی صدردفتر نوائے صبح کمپلیکس میں منعقد ہوئی تھی،اوراسی میٹنگ میں ضلع ترقیاتی کونسل انتخابات کے پہلے مرحلے کیلئے حلقوں کی تقسیم اوراُمیدواروں کے ناموں کومنظوری دی گئی تھی۔جے کے این ایس کودستیاب معلومات کے مطابق جمعرات کے روز‘پیپلز الائنس برائے گپکاراعلامیہ‘کے چیئرمین ڈاکٹرفاروق عبداللہ کی جانب سے مشترکہ اُمیدواروں کی پہلی فہرست جاری کی گئی۔اس لسٹ میں یہ بھی نشاندہی کی گئی ہے کہ کون سی جماعت کااُمیدوار ضلعی ترقیاتی کونسل کے کس حلقے سے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کرے گا۔28نومبر کوکشمیر کے جن حلقوں کیلئے ووٹ ڈالے جائیں گے،اُن کیلئے ’پیپلز الائنس برائے گپکاراعلامیہ‘نے جن 27حلقوں کیلئے سیٹوں کابٹوارہ کیاہے،اُس کے مطابق پہلے مرحلے میں شمال وجنوب نیشنل کانفرنس کے سب سے زیادہ یعنی 21اُمیدوار الیکشن میں حصہ لیں گے جبکہ پی ڈی پی اورپیپلز کانفرنس کے بالترتیب 4اور 2اُمیدوارانتخابات میں حصہ لیں گے۔نیشنل کانفرنس کوجن 13حلقوں سے اُمیدوار میدان میں اُتارنے کاحق دیاگیا ہے،اُن میں روہانہ رفیع آباد،ٹنگمرگ،دمہال ہانجی پورہ کولگام،،سنگم بجبہاڑہ،پہلگام،ٹنگڈارکرناہ،خانصاحب بڈگام،تلیل،گریزبانڈی پورہ،سمبل سونہ واری،ہارون سری نگرکے6حلقے،کھنموہ۔1،داراہارون سری نگر،کیلرپہلگام کاایک حلقہ،گنڈ کنگن کے2حلقے بھی شامل ہیں۔پی ڈی پی کے نامزد کردہ اُمیدوار جن چار ڈی ڈی سی حلقوں سے قسمت آزمائی کریں گے،اُن میں کنزرٹنگمرگ،لارنوکوکرناگ،کلاروس کپوارہ اورکیلرپہلگام۔2کی سیٹیں شامل ہیں جبکہ پیپلز کانفرنس کے 2اُمیدوارڈی ڈی سی انتخابات کے پہلے مرحلے میں 28نومبر کوہونے والی ووٹنگ میں رفیع آباد اورکرالہ پورہ کپوارہ سے قسمت آزمائیں گے۔اس دوران معلوم ہواکہ 28نومبر کوضلع ترقیاتی کونسل کاپہلا مرحلے ہے،اوراس مرحلے کیلئے خواہشمند اُمیدوار12نومبر تک اپنے کاغذات نامزدگی جمع کراسکتے ہیں۔13نومبر کوکاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال ہوگی اورپھر16نومبر تک انتخابات کے پہلے مرحلے میں شامل ہونے والے اُمیدوار اپنے کاغذات نامزدگی واپس نکال سکتے ہیں۔اس دوران معلوم ہواکہ کرناہ ٹنگڈارکی ایک ڈی ڈی سی سیٹ کیلئے آخری روزتک کل14اُمیدواروں نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کرائے،جن میں کانگریس کی جانب سے ایک مقامی اعلیٰ تعلیم یافتہ خاتون ناحلہ میر نے الیکشن فارم جمع کیا۔معلوم ہواکہ یہاں سے جمعرات کونیشنل کانفرنس کے ایک اُمیدوارنے بھی پیپلز الائنس کے مشترکہ اُمیدوار کی حیثیت سے کاغذات جمع کرائے جبکہ بی جے پی کے ایک اُمیدوار کے علاوہ پیپلز الائنس سے باہر کچھ جماعتوں کے اُمیدواروں اورکچھ افراد نے بطورآزاد اُمیدوار اپنے کاغذات نامزدگی ایس ڈی ایم کے دفتر میں جمع کرائے۔
جے کے این ایس