سرینگر، جولائی 14: تقریباً تین دہائیوں کے بعد پہلی بار 13 جولائی 2023 کو ڈسٹرکٹھ کورٹ کمپلیکس میں وکلاء کی سرگرمیوں کے لئے مختص احاطے میں قومی ترانہ بجایا گیا۔
کشمیر ایڈوکیٹس ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام وکلاء کے اجلاس کے آغاز میں قومی ترانہ گایا گیا۔
یہ اجلاس پٹیشن رائٹر بلاک کے بار روم میں منعقد ہوا جس کی صدارت کشمیر ایڈوکیٹس ایسوسی ایشن کے صدر ایڈوکیٹ وسیم گل نے کی جنہوں نے وکلاء کو یقین دلایا کہ وکلاء کے جائز مطالبات کو حکام کے سامنے اٹھایا جائے گا۔
تاریخ میں یہ پہلا موقع تھا کہ سرینگر ڈسٹرکٹ کورٹ کمپلیکس میں وکلاء کے کمرے میں قومی ترانے کی گونج سنائی دی۔ ذرائع نے بتایا کہ تقریب کے دوران ایک ناخوشگوار صورتحال پیدا ہوئی ، جب کچھ ملک مخالف عناصر کے ایک گروپ نے تقریب میں خلل ڈالنے کے لئے ہنگامہ شروع کردیا۔