Kashmir Rays
25 جون - 2025
E-PAPER
  • صفحہ اول
  • مقامی
  • برصغیر
  • اداریہ
  • کالم
  • ادب نامہ
    • غزلیات
    • افسانے
    • نظم
  • کاروباری دنیا
  • کھیل
  • صحت
  • ENGLISH
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • مقامی
  • برصغیر
  • اداریہ
  • کالم
  • ادب نامہ
    • غزلیات
    • افسانے
    • نظم
  • کاروباری دنیا
  • کھیل
  • صحت
  • ENGLISH
No Result
View All Result
Kashmir Rays
No Result
View All Result
Home اداریہ

تاریخی مغل روڈ پر ٹریفک کی نقل و حمل بحال، سری نگر – لیہہ شاہراہ ہنوز بند

News Desk by News Desk
نومبر 17, 2020
0
جموں و کشمیر بینک کی جانب سے بارہمولہ میں ضلع سطحی جائزہ میٹنگ کا انعقاد
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter
Post Views: 370

سری نگر، 17 نومبر : جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے ضلع پونچھ اور راجوری کے ساتھ جوڑنے والے تاریخی مغل روڈ کو منگل کے روز چار دن بعد ٹریفک کی نقل وحمل کے لئے کھول دیا گیا۔

بتادیں کہ 86 کلو میٹر طویل تاریخی مغل روڈ پر پیر کی گلی، شوپیاں اور دیگر مقامات پر درمیانی سے بھاری درجے کی برف باری ہوئی تھی جس کے پیش نظر اس کو بند کر دیا گیا تھا۔

دریں اثنا وادی کشمیر کو لیہہ کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر – لیہہ شاہراہ کے علاوہ شمالی کشمیر کے تین اہم روڈ کپوارہ – مژھل روڈ، کپوارہ – کیرن روڈ اور بانڈی پورہ – گریز روڈ گذشتہ چار دنوں سے مسلسل بند ہیں۔

راجوری – پونچھ کے ڈپٹی ایس پی ٹریفک زبیر مرزا نے بتایا کہ منگل کے روز مغل روڈ کو قابل آمد ورفت بنا دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ موسمی حالات بہتر رہنے کی صورت میں مال بردار گاڑیوں کو شوپیاں سے راجوری جانے کی اجازت ہوگی اور اس دوران کسی بھی مسافر بردار گاڑی کو چلنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

موصوف نے کہا کہ پیر کی گلی کے نزدیک روڈ پر ابھی بھی پھسلن ہے جس کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اپنائی جا رہی ہیں۔

ادھر شمالی کشمیر کے کپوارہ – ٹنگڈار روڈ پر بھی منگل کے روز ٹریفک کی نقل وحمل بحال ہوئی۔

ٹریفک ذرائع نے بتایا کہ کپوارہ – مژھل روڈ پر برف ہٹانے کا کام جاری ہے اور موسم بہتر رہنے کی صورت میں اس پر بھی جلد ٹریفک بحال ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ بانڈی پورہ – گریز روڈ کو قابل آمد ورفت بنانے کے لئے شدومد سے کام جاری ہے۔

قابل ذکر ہے کہ وادی کشمیر میں گذشتہ ہفتے پہاڑی علاقوں میں برف باری جبکہ میدانی علاقوں میں بارشیں ہوئی تھیں جس کی وجہ سے مذکورہ شاہراہیں و سڑکیں بند ہوئی تھیں۔
یو این آئی

Previous Post

اب الیکشن لڑنے کے لئے اتحاد تشکیل دینا بھی ملک مخالف بن گیا: محبوبہ مفتی

Next Post

کشمیر: سینئر صحافی مدثر علی حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے

News Desk

News Desk

Next Post

کشمیر: سینئر صحافی مدثر علی حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • صفحہ اول
  • مقامی
  • برصغیر
  • اداریہ
  • کالم
  • ادب نامہ
  • کاروباری دنیا
  • کھیل
  • صحت
  • ENGLISH

© 2023 کشمیر ریز

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • مقامی
  • برصغیر
  • اداریہ
  • کالم
  • ادب نامہ
    • غزلیات
    • افسانے
    • نظم
  • کاروباری دنیا
  • کھیل
  • صحت
  • ENGLISH

© 2023 کشمیر ریز