Kashmir Rays
25 جون - 2025
E-PAPER
  • صفحہ اول
  • مقامی
  • برصغیر
  • اداریہ
  • کالم
  • ادب نامہ
    • غزلیات
    • افسانے
    • نظم
  • کاروباری دنیا
  • کھیل
  • صحت
  • ENGLISH
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • مقامی
  • برصغیر
  • اداریہ
  • کالم
  • ادب نامہ
    • غزلیات
    • افسانے
    • نظم
  • کاروباری دنیا
  • کھیل
  • صحت
  • ENGLISH
No Result
View All Result
Kashmir Rays
No Result
View All Result
Home کالم

این- جی- او موج کشیر ویلفیئر ٹرسٹ” کے کام و اقدامات قابل سرہانہ

News Desk by News Desk
اگست 22, 2021
0
این- جی- او موج  کشیر ویلفیئر ٹرسٹ” کے کام و اقدامات قابل سرہانہ
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter
Post Views: 226

قالم نگار:- دانش احمد پرے
گوئیگام کنزر بارہمولہ۔
رابطہ:- 8803250765

” ہو میرا کام غریبوں کی حمایت کرنا،
درد مندوں سے ضعیفوں سے محبت کرنا-”

خدمت خلق اور درد مندوں کے درد، مصیبت زدہ انسانوں کے مصائب میں شریک ہوکر ان کے مصائب و مشکلات کو گھٹانے و کم کرنے کی پوری کوشش انجام دینا ایک ایسا خوبصورت اور نیک عمل ہے،جس نیک اور خوبصورت عمل کو انجام دینے کے لئے اللہ رب العزت نے ہمیشہ اپنے گنے چنے بندوں کو منتخب کیا ہیں۔ موجودہ دور میں جس کی نظیر "این – جی- او، موج کشیر ویلفیئر ٹرسٹ” (MOOJ KASHEER WELFARE TRUST) ہے۔

جی ہاں! "موج کشیر ویلفیئر ٹرسٹ” ایک غیر سرکاری غیر سیاسی اور غیر منافع بخش تنظیم و ادارہ ہے۔ اس کی بنیاد سال 2019 میں ڈالی گئی، جو کہ ٹرسٹ ایکٹ (Trust Act) کے تحت ایک درج شدہ و تصدیق شدہ(Registered) تنظیم ہے۔ اس تنظیم کے فونڈر وچیئرمین (Founder & Chairman) ‘عامر رشید وانی’ کا ضلع بارہمولہ کے علاقہ ‘کنزر’ کے ایک چھوٹے سے گوئیگام نامی گاؤں سے تعلق ہے۔ عامر رشید وانی (جو کی انجینئرنگ کے طالب علم و سماجی کارکن ہے) کا ماننا ہے کہ اگر نوجوان اپنے اندر پوشیدہ صلاحیتوں کو مثبت طریقے سے استعمال کرے، تو ایک قوم کو باوقار، باعزت، اور بااخلاق بنانے میں اہم کردار ادا ہوگا۔
بہرحال ان کی تنظیم یعنی "موج کشیر ویلفیئر ٹرسٹ” تقریباً پچھلے تین سالوں سے زائد جموں و کشمیر بالخصوص وادی کشمیر کے غرباء ، پسماندہ و متواسط طبقہ جات سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی خدمات کافی لگن، محنت و استقامت کے ساتھ انجام دے رہی ہے۔ پچھلے سال وبائی صورتحال پیدا ہونے کے بعد اس تنظیم نے کم ازکم وادی کے مختلف اطراف میں رہنے والے ضرورت مند ایک ہزار کنبوں میں اشیائے خوردنی تقسیم کئے۔ جن میں روزمرہ استعمال ہونے والی اشیائے ضروریات جیسے راشن، سرسوں کا تیل، نمک، چینی، دال اور مصالحہ جات جیسی چیزیں شامل ہیں۔ تاہم تعاون و امداد کے ضمن میں یہ تنظیم اشیاۓ خوردنی کے ساتھ ساتھ ضرورت مند لوگوں میں مختلف امراض میں مبتلا اشخاص کو ادویات بلکل مفت فراہم کرتی ہے۔ اس کے علاوہ تنظیم نے چند ماہ قبل غریب عوام کی آسائش و آرام کے لیے ایک ایمبولینس (Ambulance) خرید لی ہے، جو کی ضرورت مند مریضوں کے لیے 24 گھنٹے بالکل مفت دستیاب رہے گی۔ اتنا ہی نہیں بلکہ تنظیم نے آج تک سماج کی متعدد پسماندہ و غریبی کی سطح سے نیچے گزر بسر کرنے والی بہنوں کے ہاتھ مہندی سے سجائے یعنی ان کی شادی بیاں سنت و نیک عمل کو انجام دینے کے لیے اپنا تعاون فراہم کیا۔

"موج کشیر ویلفیئر ٹرسٹ” ضرورت مند طلباء کو تعلیم جیسے نور سے آراستہ کرنے کے لیے ان میں کتابیں و پڑھائی میں درکار آنے والی چیزیں بہی بلکل مفت فراہم کرتے ہیں۔ تنظیم نے آج تک عوام کو درپیش مختلف مسئلہ و مسائل کو اجاگر کرنے اور عوامی بیداری پھیلانے کے ضمن میں کافی ساری تقریبات کا انعقاد کیا۔ میں انفرادی طور پر "موج کشمیر ویلفئیر ٹرسٹ” کے تمام ممبران بالخصوص تنظیم کے فؤنڈر وچیئرمین ‘عامر رشید وانی’ کو ایسے بہترین و خوبصورت کام انجام دینے پر دل کی عمیق گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں، اور مجھے امید ہے کہ یہ تنظیم ہمیشہ معمول کے مطابق ضرورت مند لوگوں کی امداد کرتی رہے گی۔ خالق کائنات آپ سب کو بخیروعافیت رکھے۔ آمین!
"درد دل کے واسطے پیدا کیا انسان کو،
ورنہ طاعت کے لئے کچھ کم نہ تھے کروبیاں۔”

Previous Post

افسانہ پچھتاوا

Next Post

گرچہ باطل کو نا پسند رہا۔۔۔نعرۂ حق مگر بلند رہا

News Desk

News Desk

Next Post
کیا "بیٹا” ماں کا قتل کرسکتا ہے؟  (وادی کشمیر کے لئے نمونہ عبرت)

گرچہ باطل کو نا پسند رہا۔۔۔نعرۂ حق مگر بلند رہا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • صفحہ اول
  • مقامی
  • برصغیر
  • اداریہ
  • کالم
  • ادب نامہ
  • کاروباری دنیا
  • کھیل
  • صحت
  • ENGLISH

© 2023 کشمیر ریز

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • مقامی
  • برصغیر
  • اداریہ
  • کالم
  • ادب نامہ
    • غزلیات
    • افسانے
    • نظم
  • کاروباری دنیا
  • کھیل
  • صحت
  • ENGLISH

© 2023 کشمیر ریز