Kashmir Rays
19 جون - 2025
E-PAPER
  • صفحہ اول
  • مقامی
  • برصغیر
  • اداریہ
  • کالم
  • ادب نامہ
    • غزلیات
    • افسانے
    • نظم
  • کاروباری دنیا
  • کھیل
  • صحت
  • ENGLISH
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • مقامی
  • برصغیر
  • اداریہ
  • کالم
  • ادب نامہ
    • غزلیات
    • افسانے
    • نظم
  • کاروباری دنیا
  • کھیل
  • صحت
  • ENGLISH
No Result
View All Result
Kashmir Rays
No Result
View All Result
Home ادب نامہ

افسانہ… مجبوری

News Desk by News Desk
جنوری 5, 2021
0
افسانہ…  مجبوری
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter
Post Views: 522

غازی عرفان خان
منیگام گاندربل
رابطہ: 6006240089

موبائل ہاتھ میں لیے فیس بک پر ایک ویڈیو دیکھتے نہ جانے کب وہ نیند کی آغوش میں چلاگیا… موبائل بھی ہاتھ سے چھوٹ کر وہیں بستر پر گِر چکا تھا…… بیگم صاحبہ کھانا بنانے میں مصروف تھیں اور بچے کمرے میں اپنی پڑھائی کر رہے تھے…..

"اجی سنتے ہو کیا……کوئی دستک دے رہا ہے، ذرا دیکھو تو کون ہے، اُٹھو بھی….

آپ بھی ناں… موبائل بھی آن(On) ہے… سونا ہی تھا تو اسے تو بند کر دیتے "….بیگم صاحبہ نے اپنے خاوند اشرف کو سوتے دیکھ کر کہا…..!!

ارے بیگم!! پتا ہی نہیں چلا کب میری آنکھ لگ گئی…….
اچھا اچھا چھوڑو اب…… دیکھو باہر کون ہے… کب سے دستک دے رہا ہے…. بیوی کے کہنے پر
اشرف میاں اُٹھے اور کمرے سے باہر نکل گئے….
السلام علیکم……
دروازہ کھولتے ہی ایک بزرگ چچا نے سلام کیا…
وعلیکم السلام چچا….. کہیے۔۔۔!!! کیا بات ہے؟
بیٹا! اللہ کے نام پر میری مدد کرو… میں بڑی مسافت طے کر کے امید کے ساتھ یہاں آیا ہوں.. میری امیدوں کو ضائع نہ ہونے دینا….
چچا اپنی بات جاری رکھتے ہوئے بولے….
بیٹا۔۔۔!!!
میری چار بیٹیاں ہیں، جو کہ شادی کی عمر کو پہنچ چکی ہیں…. مجھے ان کی شادی کرنی ہے… اللہ کے نام پر میری مدد کرو….. بولتے بولتے چچا کی آنکھیں نم ہوئیں…
اشرف میاں یہ سب سن کر چچا سے مخاطب ہوئے….
چچا۔۔۔!!! اگر آپ کے گھر میں چار کنواری بیٹیاں ہیں اور ان کی شادی کروانی ہے تو آپ کوئی کام کیوں نہیں کرتے… یوں گھر گھر بھیک کیوں مانگ رہے ہو…..؟؟؟
بیٹا…!!! میں آپ کی بات سے متفق ہوں… واقعی مجھے بھیک نہیں مانگنی چاہیے بلکہ کوئی اچھا کام کرنا چاہیے تھا…
میرے بچوں کی ماں کا انتقال بہت پہلے ہو گیا تھا… میرا ایک بیٹا بھی تھا…وہی کماتا تھا جس سے ہماری گزر بسر ہوتی تھی…
بات کرتے کرتے چچا کی آنکھوں سے آنسو جاری ہو چکے تھے… اپنی میلی آستین سے آنکھیں صاف کرتے ہوئے وہ گویا ہوئے….. حال ہی میں میرا جوان بیٹا بھی دل کا دورہ پڑنے سے اس دنیا سے رخصت ہو گیا ہے…… یقین کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ بہنوں کی شادی کی فکر کی وجہ سے ہی اس کو دل کا دورہ پڑگیا ہوگا….

اب گھر کی ساری ذمہ داری میرے کمزور شانوں پر آ پڑی ہے… اگر کسی کے ہاں کام ڈھونڈنے جاتا ہوں تو یہ کہہ کر نکالا جاتا ہوں کہ آپ بوڑھے ہو چکے ہو اور آپ کے اس ناتواں جسم میں زیادہ کام کرنے کی سکت باقی نہیں بچی…
چچا کی باتیں سن کر اشرف میاں کی آنکھیں بھی نم ہو گئیں…….

موبائل ہاتھ میں لیے اشرف صاحب نے کیمرہ آن(ON) کیا… اور چچا کی ویڈیو بنانے لگا… ویڈیو بنانا اس غرض سے تھا کہ لوگ اسے دیکھیں اور بوڑھے چچا کی بھر پور مدد کر سکیں اور یہ اپنی بیٹیوں کی شادی آسانی سے کرواسکے…
ابھی اشرف صاحب نے کچھ ہی سیکنڈ ریکارڈ کیے تھے کہ چچا بول اُٹھے…
بیٹا …!!!تمہیں مدد نہیں کرنی ہے تو مت کرو… لیکن اللہ کے واسطے میری عزت کو نیلام نہ کرو… میری بیٹیوں کو معلوم نہیں ہے کہ میں گھر گھر بھیک مانگ رہا ہوں….. مجھے ان کی شادی کروانی ہے….
یہ کہہ کر وہ اس گھر سے کچھ لیے بغیر ہی رخصت ہو گیا….

Previous Post

مادہ پرستی کا غلبہ اور احساس ذمہ داری کا فقدان

Next Post

موسم ہے سردی کا لیکن صفائی کا اہتمام ضروری

News Desk

News Desk

Next Post
دیوار سے پرانا کلینڈر اتار دے

موسم ہے سردی کا لیکن صفائی کا اہتمام ضروری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • صفحہ اول
  • مقامی
  • برصغیر
  • اداریہ
  • کالم
  • ادب نامہ
  • کاروباری دنیا
  • کھیل
  • صحت
  • ENGLISH

© 2023 کشمیر ریز

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • مقامی
  • برصغیر
  • اداریہ
  • کالم
  • ادب نامہ
    • غزلیات
    • افسانے
    • نظم
  • کاروباری دنیا
  • کھیل
  • صحت
  • ENGLISH

© 2023 کشمیر ریز