Kashmir Rays
24 جون - 2025
E-PAPER
  • صفحہ اول
  • مقامی
  • برصغیر
  • اداریہ
  • کالم
  • ادب نامہ
    • غزلیات
    • افسانے
    • نظم
  • کاروباری دنیا
  • کھیل
  • صحت
  • ENGLISH
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • مقامی
  • برصغیر
  • اداریہ
  • کالم
  • ادب نامہ
    • غزلیات
    • افسانے
    • نظم
  • کاروباری دنیا
  • کھیل
  • صحت
  • ENGLISH
No Result
View All Result
Kashmir Rays
No Result
View All Result
Home صفحہ اول

آٹھویں تک گوجری نصابی کتابیں گوداموں میں بوسیدہ ہو رہی ہیں

News Desk by News Desk
دسمبر 8, 2020
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter
Post Views: 250

گوجری اور پہاڑی زبان کو نصاب میں کیا جائے شامل: شاذیہ چودھری
مشتاق خالدؔ چودھری
جموں //زبانیں قوموں کی شناخت ہوا کرتی ہیں۔اور اِسی شناخت کو برقرار رکھتے ہوئے وقتا ً فوقتاً سماج کا حساس طبقہ شعراء اور ادبا زبانوں کی ترقی اور ترویج کے لئے ہر وقت پیش پیش رہتے ہیں۔ اِسی سلسلہ کے تحت معروف ادیبہ، شاعرہ اور معاون مدیرہ گوجری اخبار رودادِقوم شاذیہ چودھری کی سربراہی میں ایک وفد نے گوجری زبان کو اسکولی نصاب میں پڑھائے جانے میں درپیش رکاوٹوں کے بارے میں نامور اسکالر، اور جموں وکشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن میں گوجری زبان کے کنوینر ڈاکٹر جاوید راہیؔ سے ملاقات کی۔
اِس ملاقات کے دوران گوجری زبان کو درپیش کئی مسائل پر تبادلہئ خیال کیا گیا۔جن میں آٹھویں جماعت تک نصاب تیار ہونے کے باوجود آج تک گوجری اور پہاڑی زبان کو اسکولوں میں نہ پڑھائے جانے پر تشویش کا اِظہار کیا گیا۔اور گوجری و پہاڑی زبان کو اسکولوں میں نہ پڑھائے جانے پر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن کی سرد مہری پر اِنتظامیہ کی توجہ مبذول کراتے ہوئے ڈاکٹر جاوید راہی نے کہا کہ اِس بارے میں یوٹی سرکار کو توجہ دینے کی ضرورت ہے۔
ڈاکٹر راہی نے مزید کہا کہ کئی بار بورڈ کے اعلیٰ آفیسران سے میٹنگ کے دوران یہ مسئلہ زیرِبحث رہا، لیکن بورڈ کا کہنا ہے کہ ہمیں گوجری اور پہاڑی کی نصابی کتابوں کی ڈیمانڈ نہیں آرہی ہے۔گفتگو کے دوران شاذیہ چودھری نے کہا کہ گوجری اور پہاڑی زبان کے سیاسی نمائندوں کو چاہیئے کہ وہ لفٹیننٹ گورنر سے ملاقی ہوں اوراُنہیں ایک عرضداشت پیش کریں اور گوجری و پہاڑی زبان کو اسکولوں میں پڑھانے کے لئے اُن کی مداخلت طلب کریں۔اور عوام سے اپیل کرتے ہوئے شاذیہ چودھری نے کہا کہ گوجری اور پہاڑی زبان بولنے والے لوگوں کو چاہیئے کہ وہ اپنے متعلقہ زونل ایجوکیشن آفیسران اور چیف ایجوکیشن آفیسران کے پاس جائیں اور اپنی زبان کے حق کے تحت یہ مانگ رکھیں تاکہ وہ بورڈ سے گوجری اور پہاڑی نصابی کتابوں کو اسکولوں میں پڑھانے کے لئے بھیجیں۔اِس وفد میں شاذیہ چودھری کے ہمراہ رزاق چودھری و کچھ دیگر سماجی کارکن بھی شامل تھے۔

Previous Post

کأشر غزل:عشقن ہا زولنم پأن پنن

Next Post

شہید اتحاد ملت مولانا شوکت احمد شاہ رح صابنہ ناو کینہہ اچھر

News Desk

News Desk

Next Post

شہید اتحاد ملت مولانا شوکت احمد شاہ رح صابنہ ناو کینہہ اچھر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • صفحہ اول
  • مقامی
  • برصغیر
  • اداریہ
  • کالم
  • ادب نامہ
  • کاروباری دنیا
  • کھیل
  • صحت
  • ENGLISH

© 2023 کشمیر ریز

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • مقامی
  • برصغیر
  • اداریہ
  • کالم
  • ادب نامہ
    • غزلیات
    • افسانے
    • نظم
  • کاروباری دنیا
  • کھیل
  • صحت
  • ENGLISH

© 2023 کشمیر ریز